(یو این آئي) میٹروپولیٹن مجسٹریٹ منیش گرگ نے ریٹائرڈ سب انسپکٹر کے بیٹے کو چار دن کی پولس تحویل میں بھیج دیا، جس نے مبینہ طورپر ایک 21 سالہ دوشیزہ پر چاقو سے 22 مرتبہ وار کرکے قتل کردیا تھا۔
میٹروپولیٹن جج نے ملزم سریندر کمار کو 25 ستمبر تک 4 روزہ پولس تحویل میں آج
جیل بھیج دیا۔
الزام ہے کہ دہلی پولس کے ریٹائرڈ سب انسپکٹر کے بیٹے سریندر شمالی دہلی کے براڑی علاقہ میں اسکول ٹیچر کرونا کماری کا گزشتہ 18 مہینے سے پیچھا کررہا تھا اور گزشتہ روز صبح کرونا کمار جب اپنے کام پر جارہی تھی ، سریندر نے براڑی میں لیبر چوک کے نزدیک اس پر چاقو سے وار کردیا۔